افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے صورتحال واضح ہو گئی

افغان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ دوحہ پہنچ گیا، کھلاڑی قطر میں قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اکتوبر 2021 21:45

افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے صورتحال واضح ہو گئی
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2021ء) افغان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے صورتحال واضح ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قطری دارالحکومت دوحہ پہنچ گئی۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان کرکٹ بورڈ میں تعینات کردہ چیئرمین عزیز اللہ فاضلی اور چیف ایگزیکٹو نصیب خان نے کابل میں کرکٹ ٹیم کو الوداع کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کیلئے بہت تیاری کی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ افغان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ پہلے قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے گا جس کے بعد ٹیم متحدہ عرب امارات جائے گی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے افغان کرکٹ بورڈ کو وارننگ دی تھی کہ اگر افغانستان کی کرکٹ ٹیم افغان طالبان کے جھنڈے تلے میچز کھیلنا چاہتی ہے تو پھر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کی شرکت کو روکا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 06/10/2021 - 21:45:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :