عمر اکمل کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا امریکی لیگ سے معاہدہ

28 سالہ سعد علی نے 2019ء میں آسٹریلیا کیخلاف 2 ون ڈے میچز میں 11 رنز سکور کیے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 اکتوبر 2021 12:02

عمر اکمل کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کا امریکی لیگ سے معاہدہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 اکتوبر 2021ء ) ٹیسٹ کرکٹرز عمر اکمل اور سمیع اسلم کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر سعد علی نے بھی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے 28 سالہ سعد علی نے امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ سعد علی نے 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 2 ون ڈے میچز کھیلے۔

سعد علی نے 2 میچز میں صرف 11 رنز بنا سکے اور ان کا بہترین سکور 7 رنز رہا ۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ عمر اکمل فی الحال امریکا میں چھوٹے لیول کی لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں، ان کی کوشش ہے امریکا میں بڑی لیگ کرکٹ کا کنٹریکٹ مل جائے، بڑی لیگ کا کنٹریکٹ ہوگیا تو وہ اپنا کیریئر امریکا میں ہی شفٹ کرلیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 24 سالہ ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے باوجود مسلسل نظر انداز کیے جانے پر پاکستان کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے امریکا کرکٹ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

سمیع اسلم 2 سال اور 10 ماہ امریکا میں گزارنے کی شرط پوری کریں گے، اس دوران وہ مقامی طور پر کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ تین سال امریکا میں لیگ کرکٹ کھیلنے کے بعد کھلاڑی امریکا کی قومی ٹیم سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/10/2021 - 12:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :