جونیئر آرچری چیمپئن شپ پاک آرچری این سی سی کے نام رہی

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) جونیئر آرچری چیمپئن شپ کا میلہ پاک آرچری این سی سی نے جیت لیا ۔النادی البرہانی اسپورٹس کمپلیکس کی آئوٹ فیلڈ میں کھیلی گئی جونیئر آرچری چیمپئن شپ میں کراچی کی25 سے زائد کلبز اور اسکولز کے 200سے زائدتیر اندازوں نے شرکت کی تھی ۔جونیئر لیول پر منعقدہ اس ایونٹ کی مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم تھیں جنہوں نے اس قدر شاندار ایونٹ منعقد کرنے پر آرگنائزرز کو مبارک باد دی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ان کا کہنا تھا کہ میں جونیئر تیر اندازوں کی مہارت دیکھ کر حیران رہ گئی ہوں مجھے پوری امید ہے کہ یہ کھلاڑی آگے چل کر پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔

اس ایونٹ کے لیے پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک کی بھر سپورٹ برہانی کلب اور باکمان کلب کو حاصل تھی ۔

(جاری ہے)

پاک آرچری این سی سی کے ہیڈ کوچ حسان عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کے تیر اندازوں نی18میں سی12گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری ثابت کی ہے ،مجھے فخر ہے کہ میرے زیر تربیت جونیئر کھلاڑیوں نے اس قدر عمدہ پرفارمنس دی ،ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں شریک تمام جونیئر تیر اندازوں سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔آنے والے دنوں میں کراچی سے بہترین تیر انداز سامنے آئیں گے جو پاکستان بھر میں اپنے صوبے اور شہر کا نام روشن کریں گے ۔
وقت اشاعت : 20/10/2021 - 23:23:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :