ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے صورتحال آسان ہو گئی

ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان کے گروپ میں 2 کمزور ٹیموں کی شمولیت کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 00:41

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے صورتحال آسان ہو گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2021ء) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کیلئے صورتحال آسان ہو گئی، ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان کے گروپ میں 2 کمزور ٹیموں کی شمولیت کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عمان میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کا کل 22 اکتوبر بروز جمعہ کو اختتام ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں سپر 12 مرحلے کیلئے کوالی فائی کریں گی۔

اب تک سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں سپر 12 مرحلے کیلئے کوالی فائی کر چکی ہیں، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے تک بنگلہ دیش کی رسائی بھی تقریباً یقینی ہے۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز نمیبیا اور آئرلینڈ کے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم بھی سپر 12 مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم سپر 12 میں پاکستان کے گروپ میں شامل ہو گی، جبکہ نمیبیا اور آئرلینڈ کے میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم بھی پاکستان کے ہی گروپ کا حصہ بنے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں پاکستان کل 5 میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان 24 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ اس سلسلے میں پاکستانی اسکواڈ جمعے سے دوبارہ ٹریننگ سیشنز کا آغاز کردے گا۔ قومی اسکواڈ جمعہ کو دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا۔ ٹریننگ سیشن کے دوران بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سیشنز ہوں گے ۔
وقت اشاعت : 22/10/2021 - 00:41:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :