ہم سب کو منہ کی کھانا پڑی
ہمیں بہت زیادہ یقین تھا کہ ہماری ٹیم میچ آسانی سے جیت جائے گی، لیکن پاکستان نے ہمیں چاروں شانے چت کر دیا: ہربجھن سنگھ کا اعتراف
محمد علی پیر 25 اکتوبر 2021 20:43
سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی پاکستانی ٹیم کو ایسے کھیلتے نہیں دیکھا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابراعظم نے ٹیم کی بہترین طریقے سے کپتانی کی، وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہیں نے یہ ثابت کردیا، ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے کل ورلڈ چیمپئن ٹیم کی طرح کھیلا، بابراعظم اور رضوان کی بیٹنگ شاندار تھی، انہوں نے بھارتی بائولرز کو میچ میں واپس آنے کا موقع نہیں دیا، کل ان کی پرفارمنس 100 فیصد تھی ۔
(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر
جاری اپنے بیان میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو تاریخی
فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آج ہندوستان کا دن نہیں تھا، آج کے میچ
میں انہوں نے غلطیاں کیں مجھے امید ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سکیھیں گے اور
مضبوط اعصاب کے ساتھ کم بیک کرینگے۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آج ہونے
والے میچ میں پاکستان کی شاندار جیت کر تعریف کرنی چاہیئے، آج اس نے ایک
بہترین ٹیم کے روپ میں بھارت کو شکست دی۔ اس سے قبل راولپنڈی ایکسپریس نے آج بھارت کے خلاف پاکستان
کی تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کو پکارتے ہوئے لکھا کہ ” کہاں
ہو یار‘‘۔
وقت اشاعت : 25/10/2021 - 20:43:37
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
گیٹورڈ منوڑہ بیچ ٹینس رینکنگ ٹورنامنٹ، عدنان خان اور قدسیہ راجہ فاتح
-
سنٹرل ایشیا والی بال لیگ کے 3میچز (آج) کھیلے جائیں گے
-
زمبابوے نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارکباد
-
احسن اقبال کا اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کو بہترین کھیل پیش کرنے پر خراج تحسین
-
انٹرنیشنل عبدالناصر یادگاری باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 21مئی سے ہوگا