براہِ کرم اپنے سٹارز کا احترام کریں،محمد رضوان بھی محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے

ایک کھلاڑی کو اپنے ملک ،اسکے لوگوں کیلئے جس طرح کے دباؤ، جدوجہد ، قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 26 اکتوبر 2021 14:11

براہِ کرم اپنے سٹارز کا احترام کریں،محمد رضوان بھی محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 اکتوبر 2021ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بھارتی کرکٹ ٹیم میں شامل مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میں بول پڑے۔ محمد رضوان نے فاسٹ بائولر محمد شامی کا ایک پورٹریٹ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک کھلاڑی کو اپنے ملک اور اس کے لوگوں کے لیے جس طرح کے دباؤ، جدوجہد اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محمد شامی کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’شامی ایک سٹار ہے اور واقعی دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ہے، محمد رضوان نے بھارتیوں سے کہا کہ براہِ کرم اپنے سٹارز کا احترام کریں‘ ۔
واضح رہے کہ بھارت کی ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد شامی کو سوشل میڈیا پر بھارتیوں کی جانب سے غدار قرار دے دیا گیا ہے جب کہ پاکستان سے شکست پر محمد شامی کو بھارتی کرکٹ ٹیم سے نکالنے کے مطالبات بھی کیے جارہے ہیں۔                                                             
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 14:11:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :