آل سندھ فائٹ نائٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ میں ایس ایس یو کمانڈوز نے 6 تمغے جیت لیے

منگل 26 اکتوبر 2021 20:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) اسپورٹس کمپلیکس، نارتھ ناظم آباد میں منعقدہونے والی آل سندھ فائٹ نائٹ کک باکسنگ چیمپئن شپ 2021 مرد/ خواتین میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے 2سونے کے تمغوں سمیت6تمغے جیت لیے۔کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور میرپورخاص کی ٹیموں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

مردوں کی کیٹیگری میں ایس ایس یو کمانڈو محمد شبیر نے 63 کلوگرام کیٹیگری میں سونے، کمانڈو عبدالودود نے 75 کلوگرام کیٹیگری میں چاندی، کمانڈو خضر صلاح الدین نے 67 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی جبکہ کمانڈو فرجان شاہ نے 59 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔خواتین کی کیٹیگری میں ایس ایس یو کی نمائندگی کرنے والی ماہین احمد نے 45 کلوگرام کیٹیگری میں سونے جبکہ لیڈی کمانڈو سدرہ نے 55 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد اور کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی نے مقابلوں میں کامیابی پر کمانڈوز کو مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 26/10/2021 - 20:16:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :