خیبرپختونخوارومان گل اوپن ٹینس چیمپین شپ آخری مراحل میںداخل

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پشاور کے شاہی باغ ٹینس کلب میں جاری خیبرپختونخوارومان گل اوپن ٹینس چیمپین شپ آخری مراحل میں ‘فائنل کل ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب کل بروز ہفتہ دوپہر دو بجے منعقد ہوگی‘گزشتہ روز ہونیوالے سیمی فائنل مقابلوں میں ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج آف پشاور ارشد حسین مہمان خصوصی تھے جنہوں نے میچ دیکھے اور معیار کو سراہا انہوں نے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے کھیل کے فروغ و ترقی کیلئے کی جانیوالی کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر رینکنگ میں زیادہ تر کھلاڑی خیبرپختونخوا سے ہیں اور سینئرز میں بھی ہمارے کھلاڑی اچھے ہیں امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل میں دنیا بھر میں ملک و قوم کانام روشن کریں گے‘گزشتہ روز ہونیوالے بوائز انڈر18 ڈبلز سیمی فائنل مقابلوں میں عزیر اور عبداللہ نے کامیابی اپنے نام کی ‘حمزہ رومان اور کامران نے میچ جیت کر فائنل کے لئے کولایفائی کیا بوائز انڈر14 مقابلوں میں حمزہ رومان ‘شاہ سوار نے کامیابیاں حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا‘مینز سنگلز مقابلوں میں عقیل خان ‘یوسف خان خلیل نے میچ جیت لئے جبکہ بوائز انڈر10 مقابلوں میں شایان آفریدی ‘زوہیب امجد‘انڈر8 مقابلوں میں سالار خان اور ایم فیضان نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا‘ پاکستان نمبرون ٹینس کھلاڑی عقیل خان سمیت ملک کے بہترین140 رینکنگ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں‘ چیمپئن شپ میں مختلف ایج گروپ کے مقابلے منعقد ہوئے ‘ پاکستان نمبرون عقیل خان کے علاوہ شعیب خان،یوسف علی،برکت اللہ ،اعجاز احمد، کاشان عمر، ثاقب عمر، حمزہ رومان، شاہ سوار، تیمور خان، سالار خان، احسان، شاہدآفریدی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب تیس اکتوبر کو ہوگی جس میں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں‘سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات سے نوازا جائے گا‘ایونٹ کی انعامی رقم دولاکھ رروپے رکھی گئی ہے ۔
وقت اشاعت : 29/10/2021 - 00:05:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :