سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ،منگل کو دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی

اتوار 24 اگست 2014 12:56

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست۔2014ء) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ، پاکستان اور سری لنکا کے خلاف دوسرا میچ منگل کو کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے بدھ کے روز کولمبو کے آر پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا تاہم شہر میں گذشتہ 48 گھنٹے سے مسلسل بارش کی وجہ سے وینیو جوہڑ میں تبدیل ہوچکا، مزید بارش کا بھی امکان ہے ایسے میں گراوٴنڈ کو میچ کیلئے تیار کرنا مشکل تھا دوسرے ون ڈے کو بھی ہمنٹوٹا منتقل کیا گیا، یہ میچ بدھ کو شیڈول تھا مگر اب منگل کو ہوگا، یہاں پر بھی بارش کا خطرہ موجود ہے اس لیے بدھ کو ریزرو ڈے رکھا گیا

وقت اشاعت : 24/08/2014 - 12:56:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :