سری لنکانے پاکستان کو77رنزسے شکست دیکرسیریز1-1سے برابرکردی،تھیسارا پریرا مین آف میچ قرار پائے

منگل 26 اگست 2014 23:11

ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2014ء) سری لنکانے پاکستان کو77رنزسے شکست دیکرسیریز1-1سے برابرکردی ،تھیساراپریراکو65اور3وکٹوں کی بہترین اننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ قراردیاگیا۔

(جاری ہے)

منگل کوپاکستان اورسری لنکاکے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریزکے دوسرے میچ میں سری لنکانے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیاتومقررہ 50اوورمیں 9وکٹوں کے نقصان پر310رنزبنائے ،میتھیوز93،تھیساراپریرا65جے وردھنے 67تھرنگا27رنزبناکرنمایاں رہے ،پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 4،حفیظ نے 3جبکہ جنیدخان نے ایک وکٹ حاصل کی ،310رنزکے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 43.5اوورمیں 233رنزپرڈھیرہوگئی ،پاکستان کے محمدحفیظ 62،احمدشہزاد56،مصباح الحق 36فوادعالم 30اورشاہدخان آفریدی 17رنزبناکرنمایاں رہے ،سری لنکاکے تھیساراپریرنے 3،لستھ ملنگا،ہیراتھ اورپراسانا نے دو،دوکھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا،میچ میں بہترکارکردگی پرتھیساراپریراکومین آف دی میچ قراردیاگیاسیریزکافیصلہ کن میچ تیس اگست کوکھیلاجائیگا۔

وقت اشاعت : 26/08/2014 - 23:11:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :