بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات ،محمد ایاز خان اور جان عالم بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور سکڑیری منتخب

ہفتہ 13 نومبر 2021 12:55

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات ،محمد ایاز خان اور جان عالم بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر اور سکڑیری منتخب
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2021ء) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چار سالہ مدت کے لئے انتخابات کوئٹہ کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئے ،انتخابات کے لئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ جنرل سیکرٹری معظم خان اور نائب صدر نثار احمد خصوصی طور پر کوئٹہ تشریف لائے، اس موقع پر چیئرمین الیکشن کمیٹی معظم خان اور ان کے ساتھ ممبر کے طور پر نثار احمد موجود تھے جبکہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ انتخابات کی نگرانی کرتے رہے، انتخابات کا عمل خوش اسلوبی کے ساتھ مکمل ہوا، اس موقع پر بلوچستان کے مختلف ڈویژن سے عہدیداروں نے انتخابات میں بھر پور شرکت کی، کوئٹہ ڈویژن سے سجادحیدر اور عمر گل نے شرکت کی، ژوب ڈویژن سے سعید مندوخیل اور محمد سلیم، سبی ڈویژن سے علی محمد خجک اور موسیٰ خان،قلات ڈویژن سے اللہ بخش اور ندیم بلوچ، رخشان ڈویژن سے محمد رمضان اور ریاض احمد، مکران ڈویژن سے طارق بلوچ نے شرکت کی،انتخابات کے اختتام پرچیئرمین الیکشن کمیٹی اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان نے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا، الیکشن نتائج کے مطابق بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدرکے لئے ایاز خان منتخب ہوئے اوربلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے لئے جان عالم منتخب ہوئے، دیگر عہدیداروں میں نائب صدر کے لئے سجادحیدر،سعید مندوخیل، صدر زبیدہ ستار، ایسوسی ایٹ سیکرٹری کے لئے غلام سخی، محمد رمضان، علی محمد خجک، عبدالاحد، خزانہ سیکرٹری عمر گل، رابطہ سیکرٹری محمد سلیم، پریس سیکرٹری نجیب شاہ اور لیگل ایڈوائزر محمد عمران ناصر منتخب ہوئے، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر اظہر علی شاہ نے اس موقع پر نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ زیادہ محنت کرتے ہوئے بلوچستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لئے کام کرے گی۔

وقت اشاعت : 13/11/2021 - 12:55:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :