ایشین گیمز کی قومی والی بال ٹیم کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری

جمعہ 29 اگست 2014 18:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) ایشین گیمز کیلئے پاکستان والی بالی ٹیم کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے ،کیمپ میں ملک بھر سے 24 بہترین کھلاڑی کوالیفائی کوچز کے زیر نگرانی تین مختلف سیشن میں ٹریننگ حاصلکررہے ہیں ، پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری شاہد کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 17th کورین ایشین گیمز کیلئے قومی ٹیم کا 25 روزہ ٹریننگ کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں10 اگست سے جاری ہے جو کہ 15 ستمبر تک جاری رہے گا قومی ٹیم 16 ستمبر کو ایشین گیمز کیلئے کوریا روانہ ہوگی ۔

شاہد کمال نے بتایا کہ کیمپ میں دو کوالیفائیڈ انٹر نیشنل کوچز خالد وقار اور مظہر حسین،اسسٹنٹ کوچ کفایت الله تین مختلف سیشن میں ٹریننگ دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

۔ شاہد کمال نے بتایا کہ ایشین گیمز میں قومی ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کرینگے اور امید ہے کہ چیمپئن شپ میں میڈلز جیتنے میں ضرور کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کیلئے 24 کھلاڑیوں کاانتخاب کیا گیا جس میں سے ایشن گیمز کیلئے بہترین ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیاجائے گا ان کھلاڑیوں میں اسماعیل خان ، یامین (پی اے ایف)فاروق حیدر، (آرمی)علی عباس،ایمل خان ، مسرور، محب رسول ،منیرخان ، عمران سلطان، اختر علی ، ادریس ، نثارعلی ، کاشف نوید( واپڈا)شیراز ، وقار، نسیم اور مراد خیبر پختونخوا سے شامل ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/08/2014 - 18:18:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :