ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ 5 ستمبر سے شروع ہو گا

جمعہ 29 اگست 2014 19:51

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 ستمبر سے کنگسٹن میں شروع ہو گا۔ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز میں موجود ہے جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں کالی آندھی نے مہمان ٹیم کے خلاف کلین سویپ فتح حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 ستمبر سے شروع ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 13 سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 29/08/2014 - 19:51:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :