ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں جمعہ کو 2 میچ کھیلے جائیں گے

جمعرات 25 نومبر 2021 13:14

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2021ء) ابوظہبی ٹی 10 لیگ میں پرسوں جمعہ  کو مزید 2 میچوں کا فیصلہ ہو گا۔ امارات  کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظہبی لیگ ٹی 10 لیگ کے دلچسپ مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آٹھویں  روز پہلا میچ بنگلہ ٹائیگرزاور  ٹیم ابوظہبی کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں چنائی بریوز اور  دفاعی چیمپئن ناردرن واریئرز   کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دونوں میچز شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ، ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ  4دسمبر  کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 35 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں  میں دفاعی چیمپئن   ناردرن  واریئرز،  دکن گلیڈی ایٹرز، دہلی بلز ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنائی بریوز اور ٹیم  ابوظہبی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/11/2021 - 13:14:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :