شاہد آفریدی کو ون ڈے کرکٹ میں کلارک کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 33 رنز،

بریٹ لی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 3 وکٹیں درکار آفریدی نے اب تک 380 میچوں میں 378 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ انہوں نے 7650 رنز بھی بنا رکھے ہیں

جمعہ 29 اگست 2014 20:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اگست۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو ون ڈے میچوں میں مائیکل کلارک کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 33 رنز، بریٹ لی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 3 وکٹیں درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آج ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف شیڈول فیصلہ کن ون ڈے میچ میں اس اعزاز کو حاصل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

آفریدی نے 1996ء میں ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور کیریئر کے دوسرے ہی میچ میں انہوں نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری داغ کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا، جارحانہ انداز کی وجہ سے حریف ٹیموں کے باؤلرز ان کا سامنا کرنے سے گھبراتے تھے، ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے بازوں میں کیا جاتا ہے اور اس وقت بھی وہ پاکستانی ٹیم میں اہم رکن کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آفریدی نے اب تک 380 میچوں میں 378 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ انہوں نے 7650 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 29/08/2014 - 20:54:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :