بنگلہ دیش کے کرکٹ گراونڈ میں پاکستانی پرچم لہرانے کا معاملہ، پاکستانی ٹیم کے حق میں فیصلہ سنا دیا

بنگلہ دیش کی عدالت نے قومی ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی، سیریز کے آغاز کے سے قبل بنگلہ دیشی وزیر نے پاکستانی ٹیم کو واپس بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 نومبر 2021 20:30

بنگلہ دیش کے کرکٹ گراونڈ میں پاکستانی پرچم لہرانے کا معاملہ، پاکستانی ٹیم کے حق میں فیصلہ سنا دیا
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2021ء) بنگلہ دیش کے کرکٹ گراونڈ میں پاکستانی پرچم لہرانے کا معاملہ، پاکستانی ٹیم کے حق میں فیصلہ سنا دیا، بنگلہ دیش کی عدالت نے قومی ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی، سیریز کے آغاز کے سے قبل بنگلہ دیشی وزیر نے پاکستانی ٹیم کو واپس بھجوانے کا مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بنگلا دیش کی عدالت نے میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر قومی ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔

درخواست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام اسکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے بنگلہ دیش کا دورہ کرنیوالی ٹیم نے ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کے سلسلے میں میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس میں حصہ لیا اور قومی پرچم گرائونڈ پر نصب کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس نے اس واقعے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اس پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ بنگلہ دیشی وزیر مراد حسن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے لیکن ہم ان کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی جھنڈا لہرانے کو قبول نہیں کرسکتے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ہم شیخ مجیب الرحمن کی 100 سالہ پیدائش منا رہے ہیں، جب ہم اپنی آزادی کی گولڈن جوبلی منا رہے ہیں۔

میرے خیال میں ہمیں پاکستانی ٹیم کو ان کے جھنڈے کے ساتھ واپس بھیجا جانا چاہیے۔ مراد حسن نے مزید کہا کہ جب ہم پاکستانی پرچم دیکھتے ہیں تو ہمارے دل دہل جاتے ہیں۔ انہیں پریکٹس سیشن کے لیے جھنڈے کی ضرورت کیوں ہے؟ ، اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
وقت اشاعت : 26/11/2021 - 20:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :