نئے ہیڈ کوچ وقار یونس ،چیف سلیکٹر منیجر معین خان ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور دیگر کوچز کی کی آمدکے باوجود بیٹنگ لائن کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی، بولر بری طرح ناکام رہے

اتوار 31 اگست 2014 14:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اگست۔2014ء) پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ وقار یونس ،چیف سلیکٹر منیجر معین خان ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور دیگر کوچز کی کی آمدکے باوجود بیٹنگ لائن کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی اور بولر بری طرح ناکام رہے۔کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ سیریز میں67رنز بنائے تھے۔ون ڈے سیریز میں بھی وہ67رنز ہی بناسکے۔ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بری طرح ناکام ہوگئے۔

عمر اکمل نے مایوس کن انداز میں 23،شاہد آفریدی نے 33رنز بنائے۔ فوادعالم ،محمد حفیظ،صہیب مقصوداور احمد شہزاد کے سواکپتان مصباح الحق سمیت اہم بیٹسمین کوئی نصف سنچری بھی نہ بنا سکا۔اعداوشمارکے مطابق کے بیٹسمین سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں بری طرح ناکام ہوگئے،فوادعالم ،محمد حفیظ،صہیب مقصوداور احمد شہزادکے سواکپتان مصباح الحق سمیت کوئی نصف سنچری بھی نہ بنا سکا۔

(جاری ہے)

فوادعالم نے سب سے زیادہ 130رنز بنائے جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔احمد شہزادنے ایک نصف سنچری کے ساتھ 115رنز بنائے۔صہیب مقصود نے ایک نصف سنچری کی مدد سے 105رنز بنائے۔محمد حفیظ نے ایک نصف سنچری کی مدد سے 84 رنز بنائے۔بولنگ میں وہاب ریاض نے آٹھ ، محمد حفیظ چار ،عرفان تین قومی کرکٹ ٹیم کے شہرہ آفاق سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کو ون ڈے میچوں میں مائیکل کلارک کے زیادہ رنزوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 33 رنز درکار تھے مگر وہ آخری ون ڈے میں صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تین ون ڈے کھیلنے کے باوجود ریکارڈ نہ توڑ سکے۔

وقت اشاعت : 31/08/2014 - 14:47:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :