پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا ،گرلز ہاکی میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد اور تعلیمی بورڈ لاہور نے فائنل میں جگہ بنا لی

جمعرات 2 دسمبر 2021 20:55

پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا ،گرلز ہاکی  میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد اور تعلیمی بورڈ لاہور نے فائنل میں جگہ بنا لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں انٹر بورڈ سپورٹس کمیٹی اور تعلیمی بورڈ مردان کے زیر اہتمام پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا گرلز ہاکی میں تعلیمی بورڈ فیصل آباد اور تعلیمی بورڈ لاہور نے فائنل میں جگہ بنا لی ۔ پہلے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے لاڑکانہ کو 0-7 سے شکست دے دی دوسرے سیمی فائنل میں لاہور نے ملتان کو 0-17 سے ہرا کر فائنل میں جگہ نا لی۔

فیصل آباد کی طرف سے فاطمہ نے تین عمارہ ،شنزا لائبہ اور دعا نے ایک ایک گول کیا ۔دوسرے سیمی فائنل میں لاہور بورڈ نے ملتان بورڈ کو 0-17 سے شکست دے دی لاہور کی طرف سے شریکا نے 9 گول مہک نے تین گول سفینا اور اقصیٰ نے دو دو میراب نے ایک گول کیا کل فائنل فیصل آباد بورڈ اور لاہور بورڈ کے درمیان کھیلا جائی گا جب کے تیسری پوزیشن کا میچ لاڑکانہ بورڈ اور ملتان بورڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن کے پہلے کوارٹر فائنل میں ایبٹ آباد نے گوجرانوالہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگا بنا لی دوسرے کوارٹر فائنل میں لاہور نے پشاور بورڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگا بنا لی تیسرے کوارٹر فائنل میں اسلام آباد نے فیصل آباد کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگا بنا لی چوتھے کوارٹر فائنل میں انٹر بورڈ کراچی نے بنون بورڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ایتھلیٹکس میں شاٹ پٹ میں پہلی پوزیشن فیصل آباد کی خودیجا دوسری مردان کی مسکان تیسری پوزیشن بنون کی صبائ اقبال نے لی ہائی جمپ میں پہلی پوزیشن اسلام آباد کی فائزہ دوسری بہاولپور کی مومنا تیسری لاہور کی زونیرا بہاولپور کی عائشہ فیصل آباد کی عذرا ڈسکس تھروو میں پہلی پوزیشن فیصل آباد کی خودیجا دوسری پوزیشن بہاولپور کی عروج تیسری پوزیشن مالاکنڈ کی نادیہ نور نے حاصل کی جیولین تھرو میں پہلی پوزیشن لاہور کی یسرا دوسری پوزیشن سوات کی آئمہ شہزاد تیسری پوزیشن فیصل آباد کی خدیجا نے حاصل کی۔

وقت اشاعت : 02/12/2021 - 20:55:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :