پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈنے ینگ مسلم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 16:26

پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ ، ماشا یونائیٹڈنے ینگ مسلم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ماشا یونائیٹڈ فٹبال اکیڈمی کے زیر اہتمام سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے تعاون سے پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل ماشا یونائیٹڈ اور ینگ مسلم کورنگی کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم ماشا یونائیٹڈ نے سنسی خیز مقابلے میں 1-0 سے برتری حاصل کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فائنل آج بروز اتوار 5 دسمبر 4 بجے الفلاح فٹبال گرائونڈ نارتھ ناظم آباد میں سکسٹین اسٹار اور ماشا یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ناصر اسماعیل نے بتایا ہے کہ فائنل کے مہمانِ خصوصی سرٹوریا ڈی ایمبسڈر کے چیف ایگزیکٹو سرفراز اکبر ہوں گے، ان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز اور نامور شخصیات ، کھلاڑی ، سیلیبریٹیز، سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 16:26:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :