حوصلہ شکنی کے بجائے ورلڈ کپ پر توجہ دینی چاہیے، معین خان،

سری لنکا کی ٹیم ہمیشہ ہماری سخت حریف رہی سیریز آسان نہیں تھی ، سرفرا ز نے مشکل حالات میں اعتماد کے ساتھ وکٹ پر کھڑے ہونے کی اہلیت ہے ،ہمیں مثبت سوچ کا اپنانا ہوگا، منفی رویہ اختیار کرنے سے ہدف کے حصول میں دقت ہوتی ہے، اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر ہونی چاہیں، میڈیا سے گفتگو

پیر 1 ستمبر 2014 19:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1ستمبر۔2014ء) پی سی بی کے چیف سلیکٹر اورقومی کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان نے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم ہمیشہ ہماری سخت حریف رہی ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے نتائج پرحوصلہ شکنی کے بجائے عالمی کپ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان نے کہا کہ وہ فی الحال دورہ ?سری لنکا کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار خیال نہیں کر سکتے، تاہم اس ضمن میں اپنی تفصیلی رپورٹ تیار کرکے بورڈ کو پیش کر دوں گا جس میں تمام پہلوؤں کا مکمل تجزیہ شامل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز ا?سان نہ تھی، تاہم بدقسمتی پاکستان کے ا?ڑے ا?گئی، انھوں نے ٹیسٹ سیریز میں نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے مشکل حالت میں اعتمادکے ساتھ وکٹ پر کھڑے ہوکر اپنی اہلیت ثابت کی، انھوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں احمد شہزاد، فواد عالم اورصہیب مقصود نے بھی اچھی بیٹنگ کرکے اپنے انتخاب کودرست ثابت کیا۔

(جاری ہے)

معین خان نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ کا اپنانا ہوگا، منفی رویہ اختیار کرنے سے ہدف کے حصول میں دقت ہوتی ہے، اب ہماری نظریں ورلڈ کپ پر ہونی چاہیں، قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اورا?فیشلز خاموشی کے ساتھ واپس وطن پہنچے، کراچی پہنچے والے کھلاڑیوں میں شاہد خان ا?فریدی، فواد عالم، انور علی، شرجیل خان اور صہیب مقصود بھی شامل تھے ، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق، ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کپتان وقار یونس، دیگر کھلاڑی اور ا?فیشلز دیگر پروازوں سے لاہور اور پشاور روانہ ہوگئے۔

وقت اشاعت : 01/09/2014 - 19:32:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :