ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے آخری میچ میں پولینڈ کو پانچ گول سے شکست دیدی

ہفتہ 4 دسمبر 2021 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے آخری میچ میں پولینڈ کو پانچ گول سے شکست دیدی،ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے آخری میچ میں پولینڈ کو پانچ گول سے شکست دیدی، پولینڈ ٹیم جواباً گول سکور نہ کرسکی۔تفصیلات کے مطابق انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں جاری ایف آئی ایچ جونیئر عالمی ہاکی کپ مقابلوں میں 11/12ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پولینڈ کو 0-5 گول سے شکست دیکر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان کی جانب سے تین گول پینلٹی کارنرز کے ذریعہ اور دو فیلڈ گول سکور کئے گئے۔ پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے پہلے دو پینلٹی کارنرز پر تیزرفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول سکور کئے جبکہ کپتان رانا وحید نے ساتھی کھلاڑی رضوان علی کے پاس پر گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے معین شکیل اور حماد الدین انجم نے فیلڈ گول سکور کئے۔پاکستان نے ایونٹ میں 11ویں پوزیشن حاصل کی۔ ایف آئی ایچ میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔ جونیئر عالمی ہاکی کپ کا فائینل کل پانچ دسمبر کو ارجنٹائن اور جرمنی کے مابین کھیلا جائیگا .آٹھ سال بعد عالمی جونیئر ہاکی کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان ٹیم اس ایونٹ میں فائینل کھیلنے والی دونوں ٹیموں جرمنی اور ارجنٹائن کے ہمراہ پول ڈی میں شامل تھی۔
وقت اشاعت : 04/12/2021 - 22:11:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :