وہاب ریاض نے 24 گھنٹوں میں دو لیگز کھیلنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا

دکن گلیڈی ایٹرز کو ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل جتوانے کے بعد وہاب پرائیوٹ جیٹ میں سری لنکا پہنچے اور لنکا پریمیئر لیگ کا میچ کھیلا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 6 دسمبر 2021 14:03

وہاب ریاض نے 24 گھنٹوں میں دو لیگز کھیلنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دیدیا
کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 دسمبر 2021ء ) قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر وہاب ریاض سپر سٹار بن گئے، وہاب ریاض ابوظہبی سے پرائیویٹ جیٹ میں اکیلے ہی کولمبو پہنچ ‏گئے۔ ٹی 10 لیگ میں ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کے بعد وہاب ریاض نے گزشتہ روز لنکا پریمیئر لیگ کا میچ کھیلا۔ وہاب ریاض لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز کی نمائندگی ‏کریں گے ۔‏ ‏ابوظہبی ٹی ٹین لیگ میں سب سے زیادہ 21 وکٹیں وانندو ہسارنگا نے حاصل کی تھیں ۔

(جاری ہے)

‏ ہسارانگا ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بائولر ہیں اور وہ لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا کنگز کی نمائندگی ‏کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ببل سے ببل منتقل کرنے کا یہی طریقہ تھا۔ واضح رہے کہ دکن گلیڈی ایٹرز نے فائنل معرکے میں دہلی بُلز کو شکست دے کر ٹی 10 لیگ 2021ء کا ٹائٹل جیتا ‏ہے۔ ابوظبی میں کھیلے جانے والے فائنل معرکے میں دکن گلیڈی ایٹرز نے دہلی بلز کو 56 رنز سے شکست کر فتح ‏سمیٹی، دہلی بلز 160 رنز کے تعاقب میں 103 رنز بنا سکی۔                                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 06/12/2021 - 14:03:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :