بگ بیش لیگ،فاسٹ بولرحارث روف کی ایک بار پھر میلبرن اسٹارز میں واپسی

منگل 7 دسمبر 2021 22:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف ایک بار پھر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کی جانب سے روان سیزن میں کھیلیں گے۔بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سیزن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف کی ایک بار پھر ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے، حارث رف نے دو برس قبل میلبرن اسٹارز کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا اور خاصی شہرت حاصل کی تھی۔

ان کا لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا اور پھر ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کی راہیں ہموار ہوئیں، آسٹریلیا کی لیگ میں اس بار حارث پھر کھیلیں گے، وہ 27 دسمبر کو برسبین ہیٹ کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے لیکن یہ کووڈ پروٹوکولز سے مشروط ہے۔

(جاری ہے)

حارث رف سیزن کے اختتام تک میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔میلبرن اسٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی کا کہنا ہے کہ حارث کے ٹیم کا حصہ بننے کے لیے شدت سے منتظر ہیں، ان کی وجہ سے بولنگ کی انرجی اور کوالٹی میں اضافہ ہوگا۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے مزید کھلاڑیوں کا بی بی ایل کی ٹیموں سے معاہدہ ہونے جا رہا ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بی بی ایل کو دستیاب ہوں گے۔لیگ اسپنر شاداب خان کی برسبین ہیٹ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور فخر زمان سڈنی تھنڈرز کا حصہ بن سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2021 - 22:29:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :