پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی،

خان ریسرچ لیبارٹریز، راولپنڈی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

بدھ 3 ستمبر 2014 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3ستمبر 2014ء) 11ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 20 ستمبر سے ملک کے مختلف مقامات پر ایک ساتھ شروع ہو گی۔ خان ریسرچ لیبارٹریز، راولپنڈی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی، لیگ کے میچز اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل(ر) احمد یار لودھی نے بتایا کہ لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

وقت اشاعت : 03/09/2014 - 19:33:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :