سعید اجمل پر عائد پابندی کے سلسلے میں پی سی بی اپیل میں جائے گا ہمارے پاس پندہ روز ہیں، شہر یار خان

منگل 9 ستمبر 2014 19:44

سعید اجمل پر عائد پابندی کے سلسلے میں پی سی بی اپیل میں جائے گا ہمارے پاس پندہ روز ہیں، شہر یار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار ایم خان نے پاکستانی سپن باؤلر سعید اجمل پر آئی سی سی کی جانب سے مشکوک باؤلنگ ایکشن پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں پی سی بی اپیل میں جائے گا جبکہ اپیل کرنے کیلئے ہمارے پاس پندہ روز ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپیل کرنے کا یہ فائدہ ہو گا کہ اس سے اور بھی چیزیں سامنے آئیں گی۔

(جاری ہے)

جن کی روشنی میں ہم اپنے باؤلروں کو بہتر اپیل کے بعد ہم دوپروگراموں شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پر کام کرینگے۔ شارٹ ٹرم پروگرام میں ہم دیکھیں گے کہ کون کون سے کھلاڑی ایسے باؤلروں کے متبادل ہو سکتے ہیں اور لانگ ٹرم پروگرام کے مطابق ہم دیکھیں گے کہ انڈر 16,18 اور 19 میں جو ہمیں اچھے کھلاڑی دستیاب ہونگے۔ انکو پک کرکے اکیڈمی میں مزید پالیش کیا جائے گا۔ شہریار نے کہا کہ انتخاب عالم نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک میں 35 کے قریب باؤلرز ہیں جن کے ایکشن مشکوک ہیں اور ان میں زیادہ تر آف سپنر ہیں۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 19:44:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :