انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد واپس آجاؤنگا ، سعید اجمل

منگل 9 ستمبر 2014 20:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) پاکستانی آف سپنر سعید اجمل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد واپس آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعید اجمل نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بولنگ ایکشن پر جو اعتراض سامنے آیا ہے وہ ان کیلئے مسئلہ نہیں ہے۔ وہ اس فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے اور انھیں یقین ہے کہ وہ عالمی کپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔سعید اجمل نے کہا کہ ان کا بازو نارمل سے زیادہ مڑا ہوا ہے اسی لیے بولنگ کرتے ہوئے وہ 15 ڈگری سے زیادہ معلوم ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 20:43:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :