فیصل آباد ،زرعی یونیورسٹی میں نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

منگل 9 ستمبر 2014 20:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9ستمبر 2014ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں نیشنل ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ یونیورسٹی میں قائم کی جانیوالی سعید اجمل انٹرنیشنل کرکٹ کے زیراہتمام منعقدہ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل باد‘ لاہور‘ کراچی‘ پشاور‘ ایبٹ آباد اور شیخوپورہ کی کلب ٹیمیں شریک ہیں۔

(جاری ہے)

زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے 9روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر شعبہ زندگی کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جسے سامنے لانے کیلئے انہیں صرف مواقع فراہم کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی اپنے زیرتعلیم طلباء و طالبات کیلئے بہترین تعلیمی‘ تحقیقی‘ اقامتی اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے بھی تفریح اور جسمانی صحت و تندرستی کے مواقع فراہم کرتی آ رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی شہر کے نامور کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 09/09/2014 - 20:51:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :