سعیداجمل پر پابندی بھارتی لابی کی سازش ہے‘ذکا اشرف

بدھ 10 ستمبر 2014 15:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10ستمبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ بورڈکے سابق چیئرمین ذکا ء اشرف نے کہاہے کہ پاکستانی آف اسپنرسعیداجمل کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیکر پابندی عائدکرنا بھارتی لابی کی سازشوں کا حصہ ہے۔ایک انٹر ویو میں سابق چیئرمین نے کہا کہ بگ تھری کے وجودمیں آنے کے بعد ایسے اقدامات پر حیرت نہیں ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین نا جانے شہریارخان ہیں یا نجم سیٹھی مگر جوبھی کرتادھرتا ہے اسے پاکستانی اسپنر کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔

سابق لیگ سپنر عبد القادر نے بھی کہا کہ بورڈ میں ایسی کوئی شخصیت موجود نہیں جو اس پابندی پر آئی سی سی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے ۔ بتایا جائے سعید اجمل اتنے سالوں سے کھیل رہے ہیں ان کا یکشن آج ہی کیوں مشکوک قرار دیا گیا ۔

وقت اشاعت : 10/09/2014 - 15:52:18