سعودی عرب ،15 سالہ پاکستانی بیٹسمین فہد منیر نے 67 گیندوں پر 126 رنز بناڈالے

مین آف دی میچ قرار، مسلسل محنت اور لگن کے باعث یہ صلہ ملا: فہد منیر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 جنوری 2022 15:21

سعودی عرب ،15 سالہ پاکستانی بیٹسمین فہد منیر نے 67 گیندوں پر 126 رنز بناڈالے
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء ) سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل تیزی سے پھیل رہا ہے اور قومی ٹیم کے علاوہ مختلف ایسوسی ایشن کے کھلاڑی کرکٹ میچز میں اپنی صلاحیتوں کو منوا رہے ہیں جب کہ کمسن بچے بھی اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اے ایس یوتھ الیون اور ریاض میورکس کے مابین کھیلے گئے کرکٹ میچ میں 15 سالہ فہد منیر نے سعودی عرب میں کم عمر کھلاڑیوں میں اے ایس اکیڈمی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر 126 رنز بنا کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے ، اس شاندار کارکردگی پر فہد کو جہاں مین آف دی میچ قرار دیا گیا وہیں میچ میں شریک کھلاڑیوں سمیت شائقین کرکٹ نے بھی فہد منیر کے کھیل کو سراہا اور اس کی بھرپور پذیرائی کی ہے۔

اس موقع پر فہد منیر کا کہنا تھا کہ انہیں مسلسل محنت اور لگن کے باعث یہ صلہ ملا، کرکٹ کھیل کے ساتھ ساتھ ایک جنون ہے اور وہ کرکٹ کے کھیل میں نمایاں کردار ادا کرنا چاہتا ہیں۔

(جاری ہے)

فہد منیر کے والد منیر احمد شاد نے بیٹے کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا کرکٹ کھیلے اور اپنے کھیل سے منفرد اور الگ مقام بنائے جس کے لئے ان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ اسے ہر طرح کی سہولیات سے آراستہ کریں۔                                                                                                        
وقت اشاعت : 17/01/2022 - 15:21:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :