پانچویں سٹوڈنٹ اولمپکس گیمز کے دوسرے روز کرکٹ، فٹ سال اور آرچری کے مقابلے جاری

بدھ 19 جنوری 2022 00:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی میں جاری پانچویں سٹوڈنٹ اولمپکس گیمز کے دوسرے روز کرکٹ، فٹ سال اور آرچری کے مقابلے جاری ہیں، مقابلوں کے دوسرے روز سٹی سکول پاکستان کے جنرل منیجر کرنل واصف بخاری مہمان خصوصی تھے اس موقع پر سٹی سکول پاکستان کے منیجر سپورٹس اصغر انجم ، پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں اور فٹ سال آرگنائزرولی رضا بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے کھیلے گئے میچوں میں خدیجہ سکول نے وہاج حسین سکو ل کو 75 رنز سے، بی ایل اے نے وہاج حسین سکو ل کو 7 وکٹوں سے، خدیجہ سکول نے بی ایل اے کو 2 وکٹوں سے اورخدیجہ سکول نے فائیو سٹار کو 17 رنز سے ہرا دیا، فٹ سال کے مقابلوں میں واریٹاس سکول نے ہیڈسٹارٹ کو 4-1 گول سے، سٹی سکول پی اے ایف نے وہاج حسین سکول کو 2-1 گول سے، سٹی سکول ڈی کے نے سٹی سکول پی ای سی ایچ ایس کو 1-0 گول سے، وہاج حسین سکو ل نے سٹی سکول پی ای سی ایچ ایس کو 1-0 گول سے، سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر نے سٹی سکول ڈی کے کیمپس کو 3-2 گول سے، وہاج حسین سکول نے سٹی سکول ڈی کے کو 3-1 گول سے،سٹی سکول پی اے ایف نے سٹی سکول پی ای سی ایچ ایس کو 1-0 گول سے، ہیڈ سٹارٹ سکول گلشن نے ایم ایس سکول کو 3-0 گول سے اور واریٹاس سکول نے ایم ایس سکول کو 3-0 گول سے ہرا دیا،آرچری کے 15 میٹر بوائز کے مقابلوں میں امین احمد ہاشمانی نے پہلی، صدیق احمد ہاشمانی نے دوسری اور موصب فہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی،15 میٹرلڑکیوں کے مقابلوں میں لبیقہ حبیب نے پہلی، فاطمہ فیصل نے دوسری اور آسیہ فیصل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 10 میٹر بوائز کے مقابلوں میں حمزہ شریف، درمان احمد حبیب اور حیدر حسینی نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،اسی طرح 10 میٹر لڑکیوں کے مقابلوں میں رنیم فہد نے پہلی، جمانہ مرتضیٰ نے دوسری اور سیدہ روقیا نعیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تھروبال، باسکٹ بال،رسہ کشی ، جمناسٹک اور تائیکوانڈو کے مقابلے 21 جنوری کو جبکہ روپ سکیپنگ اور سکاٹنگ کے مقابلے 22 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 19/01/2022 - 00:18:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :