پی ایس ایل 2022ء ، این سی او سی نے کراچی کے میچوں کیلئے 25 فیصد کراؤڈ کی اجازت دیدی

12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگوانے کی صورت میں ہی سٹیڈیم میں جانے کی اجازت ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 جنوری 2022 16:06

پی ایس ایل 2022ء ، این سی او سی نے کراچی کے میچوں کیلئے 25 فیصد کراؤڈ کی اجازت دیدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 2022ء کے کراچی لیگ کے میچوں کے لیے 25 فیصد کرائوڈ کی حاضری کی منظوری دے دی ہے جو 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کا مطلب ہے کہ ہر میچ کے دن تقریباً 8000 شائقین کو پنڈال کے اندر جانے کی اجازت ہوگی تاہم ان کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر میچوں میں شرکت کرنے والے تماشائیوں کا داخلہ سخت CoVID-19 پروٹوکول کے ساتھ مشروط ہوگا، 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگوانے کی صورت میں ہی سٹیڈیم میں جانے کی اجازت ہوگی۔

سٹیڈیم تک رسائی حاصل کرنے کے وقت ویکسینیشن کے درست سرٹیفکیٹ دکھائے جائیں گے۔ پنڈال کے اندر ماسک پہننا لازمی ہے۔ این سی او سی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔ این سی او سی قذافی میں شیڈول لاہور لیگ کے میچوں کے لیے فیصلہ بعد میں کرے گا جو 10 سے 27 فروری تک کھیلے جائیں گے۔                                                                                                                 
وقت اشاعت : 19/01/2022 - 16:06:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :