پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت

کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی تھی

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:08

پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کردی گئی تھی۔

(جاری ہے)

این سی او سی نے پہلے 100فیصد تماشائیوں کو میچز دیکھنے کی اجازت دی تھی تاہم کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ کے بعد تماشائیوں کی تعداد 25 فیصد کر دی گئی تھی۔

نئی پالیسی کے تحت گنجائش کے مطابق تمام ٹکٹ فروخت ہونے کے بعد ویب سائیٹ نے افتتاحی میچ کی ونڈو بند کردی ہے۔ باقی میچز کیلیے ٹکٹ دستیاب ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کا ا?غاز27 جنوری سے ہوگا۔ افتتاحی روزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئین ملتان سلطانز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 22/01/2022 - 22:08:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :