انڈر 19 ورلڈ کپ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل کل کھیلا جائے گا

جمعرات 27 جنوری 2022 14:08

اینٹیگوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹر فائنل کل جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 28 فروری کو نارتھ سائونڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 29 جنوری کو پنجہ آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل یکم فروری، دوسرا سیمی فائنل 2 فروری جبکہ فائنل 5 فروری کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 27/01/2022 - 14:08:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :