چیمپیئنز لیگ: لاہور لائنز اہم میچ میں فتح یاب،

پاکستان کی ٹیم لاہور لائنز نے اپنے تیسرے اور اہم میچ میں سری لنکا کی ٹیم سدرن ایکسپریس کو 55 رنز سے شکست دے دی، محمد حفیظ کے شاندار 67رنز ،ہ اوپنر احمد شہزاد نے 29 اور سعد نسیم نے 31 رنز بنا کر نمایاں رہے ،سری لنکا کی جانب سے معروف نے 3وکٹیں حاصل کیں

منگل 16 ستمبر 2014 21:58

رائے پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء ) بھارت میں جاری ٹی20 چیمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں پاکستان کی ٹیم لاہور لائنز نے اپنے تیسرے اور اہم میچ میں سری لنکا کی ٹیم سدرن ایکسپریس کو 55 رنز سے شکست دے دی ہے۔منگل کو رائے پور میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور لائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان محمد حفیظ کی عمدہ نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔

حفیظ نے 40 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ انھیں اس کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ان کے علاوہ اوپنر احمد شہزاد نے 29 اور سعد نسیم نے 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ایک اچھے مجموعے تک پہنچنے میں مدد دی۔سری لنکا کی جانب سے معروف تین وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

اگلے مرحلے میں جانے کی امید برقرارلاہور لائنز کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی امید برقرار ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ممبئی انڈینز اور ناردرن لائٹس کے مابین میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا۔

اگر ممبئی انڈینز کی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو لاہور لائنز کوالیفائی کر جائے گی تاہم فتح کی صورت میں ممبئی انڈینز بہتر رن ریٹ پر آگے چلی جائے گی۔جواب میں سدرن ایکسپریس کی ٹیم 18ویں اوور میں 109 رن بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔ سدرن ایکسپریس کے بلے باز بڑی شراکت داریاں قائم کرنے میں ناکام رہے۔ جیہان مبارک 35 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔سری لنکن ٹیم کے سات بلے بازوں کا سکور دہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔

پاکستان کی جانب سے اعزاز چیمہ تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، جبکہ وہاب ریاض اور عدنان رسول نے دو دو وکٹیں لیں۔اس فتح کے نتیجے میں لاہور لائنز کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے کی امید برقرار ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ ممبئی انڈینز اور ناردرن لائٹس کے مابین میچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد ہی ہوگا۔اگر ممبئی انڈینز کی ٹیم یہ میچ ہار جاتی ہے تو لاہور لائنز کوالیفائی کر جائے گی تاہم فتح کی صورت میں ممبئی انڈینز بہتر رن ریٹ پر آگے چلی جائے گی۔چیمپیئنز لیگ میں پاکستانی کرکٹروں کی شرکت کو پاک بھارت کرکٹ روابط کے ضمن میں ایک خوش آئند قدم کہا جا رہا ہے، تاہم آئی پی ایل کے دروازے پاکستانی کرکٹروں پر اب بھی کھلے ہیں.

وقت اشاعت : 16/09/2014 - 21:58:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :