میرے بیٹے کو بطور کرکٹر مجھ سے منسلک نہ کیا جائے : مصباح الحق

فہام کسی بھی دوسرے کرکٹر کی طرح کرکٹر ہے، اسے میرے ساتھ منسلک نہ کیا جائے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 فروری 2022 17:33

میرے بیٹے کو بطور کرکٹر مجھ سے منسلک نہ کیا جائے : مصباح الحق
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم فروری 2022ء ) پاکستان کے سابق کپتان اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ان کے بیٹے فہام الحق کو بطور کرکٹر ان کے ساتھ منسلک نہیں ہونا چاہیے۔ مصباح نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا بیٹا فہام کسی بھی دوسرے کرکٹر کی طرح کرکٹر ہے اور اسے میرے کے ساتھ منسلک نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بھی عام کرکٹرز کی طرح کرکٹر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسے مجھ سے جوڑنا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ فہام نے حال ہی میں جاری انڈر 16 قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی اور سرخیوں میں جگہ بنائی۔ 47 سالہ مصباح الحق نے انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنامنٹس کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا اور کہا کہ باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ گراس روٹ کرکٹ کے لیے اہم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

مصباح نے آسٹریلیا کے 24 سال کے وقفے کے بعد پاکستان کے تاریخی دورے کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا یہ دورہ ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے لیے اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہت خوش آئند ہے کہ آسٹریلیا طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگز کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی ٹیموں کی شرکت کھیل کے طویل ترین فارمیٹ کے لیے اہم ہے۔
وقت اشاعت : 01/02/2022 - 17:33:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :