وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات ،اولمپیئن رشید الحسن پر 10 سالہ پابندی عائد

رشید الحسن جونئیر نے فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جواب نہیں دیا: سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 فروری 2022 16:13

وزیراعظم کے بارے میں توہین آمیز بیانات ،اولمپیئن رشید الحسن پر 10 سالہ پابندی عائد
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2022ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپیئن رشید الحسن پر10 سال کی پابندی عائد کر دی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشید الحسن پر پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے رشید الحسن کے ریمارکس کا سخت نوٹس لیا ، پابندی حکومت پاکستان کی ہدایت پرعائد کی گئی ہے۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ رشید الحسن جونئیر نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹسز کا بھی جواب نہیں دیا۔ رشید الحسن جونئیر پر ٹی وی پروگرامز میں شریک ہونے سے روکنے کیلئے پیمرا کوبھی خط لکھ دیا گیا ہے۔ رشید الحسن نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دئیے تھے۔

(جاری ہے)

ہاکی لیجنڈ اولمپئین رشید الحسن اولمپکس 1984ء، ورلڈ کپ 1982ء، ایشین گیمز 1982ء، ایشیاء کپ 1982ء اور 1985ء اور جونیئر ورلڈ کپ 1979ء کی گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے بھی رکن رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ رانا ظہہیر احمد بابر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اولمپین رشید الحسن کی وزیر اعظم پاکستان سے متعلق گفتگو انتہائی ناشائستہ اور شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپین رشید الحسن نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام آڈیو پیغام میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادب و اخلاق کی تمام حدیں پھلانگ ڈالیں۔

قومی ہاکی کوچ رانا ظہیر احمد نے کہا کہ اولمپینز ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ رشید الحسن اپنی اس گفتگو سے نئی نسل کو کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپین رشید الحسن کو سمجھنا چاہیئے کہ ذاتی خواہشات پر نظام نہیں چلتے۔ ایک اولمپین ہوتے ہوئے انہیں زیبا نہیں دیتا کہ رشید الحسن وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے متعلق غیرشائستہ اور غیر ذمہذب گفتگو کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشید الحسن کا یہ عمل شرمناک ہے اور پاکستان ہاکی کمیونٹی اس کی مذمت کرتی ہے۔
وقت اشاعت : 03/02/2022 - 16:13:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :