سٹیو سمتھ پاکستان میں بار بی کیو سے لطف اندوز ہونے لگے

پاکستانی باربی کیو خاص پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈنر میں بار بی کیو سے انہوں نے خوب لطف اٹھایا تھا، باربی کیو حیرت انگیز تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 مارچ 2022 13:08

سٹیو سمتھ پاکستان میں بار بی کیو سے لطف اندوز ہونے لگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 مارچ 2022ء ) 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ کو پاکستان میں لذید بار بی کیو سے لطف اندوز ہو کر مزہ آگیا۔ آسٹریلوی ٹیسٹ سکواڈ کے نائب کپتان سٹیو سمتھ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں اسلام آباد کے ہوٹل میں بار بی کیو کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے ساتھ ’ٹیم باربی کیو‘ لکھا۔

سٹیو سمتھ کا آن لائن پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وہ پاکستانی باربی کیو خاص پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈنر میں بار بی کیو سے انہوں نے خوب لطف اٹھایا تھا، باربی کیو حیرت انگیز تھا۔ نائب کپتان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں ہر قسم کے باربی کیو کے ساتھ ڈنر پیش کیا گیا جو واقعی بہت لذیذ اور ذائقہ دار تھا۔

(جاری ہے)

سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ ہماری آمد کے بعد سے پاکستان کی مہمان نوازی ناقابل یقین رہی ہے، ہم اسلام آباد میں بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

اب تک یہاں کا کھانا بھی بہترین رہا ہے۔ آسٹریلین ٹیسٹ سکواڈ پیٹ کمنز (کپتان)، ایشٹن ایگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹیوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لوباشانے، نیتھن لیون، مچل مارش، مائیکل نیسر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 02/03/2022 - 13:08:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :