ابھی میری کافی کرکٹ باقی ہے ، عوام کو کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آؤنگا ، یونس خان ،ہمیں پرفارمنس دینے کا وقت ہی نہیں دیا جاتا ، میری کارکردگی پر مجھے ٹیم میں شامل کیا گیا ، پھر فوراً باہر کردیا گیا ، آسٹریلین سیریز میں بھی پرفارم نہ کرنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہوگا ، ٹیم میں مجھ سے زیادہ سست کھیلنے والے موجود ہیں ، خواہش ہے 2015ء کا ورلڈ کپ کھیلوں ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 ستمبر 2014 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے ڈراپ کئے جانے والے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ ابھی میری کافی کرکٹ کافی ہے ، عوام کو کرکٹ کھیلتا ہوا نظر آؤں گا ، میری فٹنس سب کے سامنے ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے کے بعد اپنے ردعمل میں یونس خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پرفارم کرنے کا وقت ہی نہیں دیا جاتا میری کارکردگی پر مجھے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا اور پھر فوراً ہی باہر کردیا گیا ایک سیریز میں کارکردگی نہ دکھانے پر اگلی سیریز کیلئے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں تسلسل کے ساتھ نہ کھلانے پر ہر کھلاڑی کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف پرفارم کرنے والے لڑکوں کو بھی ٹیم سے باہر کردیا جائے گا لیکن میں پرامن کھڑا رہوں گا ابھی میری کافی کرکٹ باقی ہے مجھے سے زیادہ سست کھیلنے والے ٹیم میں موجود ہیں دنیا کے بہترین بلے بازوں پر برا وقت آتا ہے امید ہے سلیکٹرز کی امیدوں پر پورا اتر کر ورلڈ کپ 2015ء میں سکواڈ کا حصہ ہونگا میری خواہش ہے کہ میں اس ورلڈ کپ کو یادگار بناؤں ۔

وقت اشاعت : 24/09/2014 - 20:40:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :