فٹنس کا معاملہ:میرٹ پر فیصلے سے خوشی ہوئی،شاہد آفریدی ،

فٹنس پہلے سے بہترہے اور جلد کمی پوری کرلوں گا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ محمد اکرم کرکٹرز کے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں ، کپتان ٹی 20

بدھ 24 ستمبر 2014 22:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کاکہنا ہے کہ ان کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن بورڈ کے پیمانے پر پورا نہیں اتر سکے۔ شاہد آفریدی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ فٹنس کے معاملے پر میرٹ پر فیصلہ کیا گیا۔کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی فٹنس میں 15فیصد بہتری آئی ہے البتہ کرکٹ بورڈ کے پیمانے پر پورا نہیں اتر سکے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں فٹنس پہلے سے بہترہے اور جلد کمی پوری کرلوں گا۔دھواں دھار بیٹنگ سے بالرز کی دھلائی کرنے والے شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ ان کی فٹنس پہلے سے بہتر ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ محمد اکرم کرکٹرز کے ساتھ بہت محنت کررہے ہیں۔ بوم بوم نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ان کی فٹنس میں صرف آٹھ فیصد کمی ہے، جس پروہ کام کر رہے ہیں اور جلد مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ پی سی بی نے میرٹ پر فیصلہ کیا جس سے وہ مطمئن میں ہیں۔گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی سمیت بارہ کھلاڑیوں کو فٹنس میں کمی پر ماہانہ وظیفوں میں پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک روز پہلے ہی شاہد آفریدی سمیت 12کھلاڑیوں کو فٹنس پر پورا نہ اترنے کے باعث جرمانے کیے تھے جبکہ مصباح الحق سمیت پانچ کھلاڑیوں کے لیے اچھی فٹنس پر انعام کا اعلان کیا۔

وقت اشاعت : 24/09/2014 - 22:50:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :