نیشنل اسٹیڈیم، خاتون مداح کی اسمتھ کو بریانی کی پیشکش

خاتون کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ "اسمتھ! رات کے کھانے پر آؤ، میری ماں بہترین بریانی بناتی ہے"

ہفتہ 12 مارچ 2022 21:39

نیشنل اسٹیڈیم، خاتون مداح کی اسمتھ کو بریانی کی پیشکش
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2022ء) کرراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران خاتون مداح نے آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ کو بریانی کی پیشکش کردی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران شائقین کرکٹ آسٹریلوی ٹیم کی کراچی واپسی پر مختلف پلے کارڈز پر مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔

تماشائیوں نے پاکستانی دورے پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے اپنے پیغامات بھی شیئر کیے۔نیف محمد انکلوژر میں بیٹھے ایک مداح نے آسٹریلوی کرکٹر اسمتھ سے خواہش ظاہر کرتے ہوئے پلے کارڈ پر لکھا کہ "ارے اسمتھ، کیا میں آپ کی دستخط شدہ شرٹ لے سکتا ہوں"راولپنڈی میں رزلٹ پر مایوس، اسی انکلوژر میں ایک اور پرستار نے نعرہ "وی وانٹ رزلٹ" دکھا کر واضح مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

شائقین کی جانب سے آسٹریلوی کرکٹرز کو بھی کچھ پیشکشیں تھیں۔ایک خاتون مداح نے اسمتھ کو بریانی کھانے کی دعوت دی۔خاتون کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ "اسمتھ! رات کے کھانے پر آؤ، میری ماں بہترین بریانی بناتی ہے۔"وہیں شائقین نے بھی آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان سپر لیگ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایک شخص نے پلے کارڈ دکھا کر یاد کیا کہ "جب وہ 1998 میں آسٹریلیا کے آخری دورے پر نیشنل اسٹیڈیم آیا تو وہ کتنا جوان تھا۔"ایک مداح نے ایلکس کیری کو یاد دلایا کہ "وہ ہوٹل کے پول میں کتنے لاپرواہ تھے اور ان سے امید ظاہر کی کہ وہ وکٹ کے پیچھے بھی اتنے ہی لاپرواہ رہیں گے۔"
وقت اشاعت : 12/03/2022 - 21:39:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :