نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:30

ولنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈولڈ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت برینڈن مک کولم کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کورے اینڈرسن، ٹرینڈ بولٹ، سوڈھی، بریس ول، مارک کریگ ، راس ٹیلر، جے واٹلنگ، ٹم ساوٴتھی، کین ولیمسن، واگنر، ٹوم لیتھم، جیمز نیشہم ،ڈگ بریسویل، لیوک رونچی اور ہمیش رتھرفورڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچز کے علاوہ 2 ٹی 20 اور 5 ون ڈے بھی کھیلے جائیں گے، جس کی قیادت بھی برینڈن مک کولم ہی کریں گے تاہم دونوں فارمیٹ کی ٹیموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/10/2014 - 17:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :