شاداب خان کی لاپتا دعا کی بازیابی کیلئے حکام سے اپیل

دعا زہرہ،انکے اہلِخانہ کیلئے دعائیں، دعا ہے کہ دعا سمیت تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں، حکام ہمارے بچوں کی حفاظت یقینی بنائیں کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں: ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 22 اپریل 2022 12:01

شاداب خان کی لاپتا دعا کی بازیابی کیلئے حکام سے اپیل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 اپریل 2022ء ) قومی کرکٹر شاداب خان نے کراچی سے لاپتا ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے حکام سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دعا زہرہ اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے دعائیں، دعا ہے کہ دعا سمیت تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں۔ شاداب خان نے کہا کہ میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے‘۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دعا زہرہ 5؍ روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکی تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔ دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی تاہم پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ فوٹیج میں دعا زہرہ ہی ہے۔ علاوہ ازیں سانگھڑ سے نامہ نگار کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے اطلاع پر سرچ آپریشن کیا جبکہ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اغواء لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 22/04/2022 - 12:01:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :