ورلڈ کبڈی لیگ ، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز چھٹے مرحلے میں شرکت کیلئے (کل )بھارت روانہ ہو گی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 19:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر۔2014ء) ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنزکل ( جمعہ ) 10اکتوبر کو بھارت روانہ ہو گی ، لاہور لائنز ورلڈ کبڈی لیگ کے چھٹے مرحلے میں بھارت کے شہر بھٹنڈامیں 3روزہ قیام کے دوران 2میچز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

10اکتوبر کو لاہور لائنز کی ٹیم اپنا پہلا میچ بھارتی گلوکار یویو ہنی سنگھ کی ٹیم یو یو ٹیگرز کے خلاف بھارت کے شہر بھٹنڈا کے ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 12اکتوبر کو اسی مقام پر پنجاب تھنڈر کے خلاف کھیلے گے ،لاہور لائنز لیگ میں 9میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 6میں اس نے کامیابی حاصل کی ہے، لاہورلائنز اس وقت لیگ میں 12پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی ادکار اکشے کمار کی ٹیم خالصہ وارئیرز پہلے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 09/10/2014 - 19:14:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :