ٹرائی نیشن ایشیئن رگبی ڈویژن ایونٹ مئی کے آخر میں ہوگا،سپورٹس بورڈ پنجاب میزبانی کریگا، ڈی جی سپورٹس

جمعرات 28 اپریل 2022 16:50

ٹرائی نیشن ایشیئن رگبی ڈویژن ایونٹ مئی کے آخر میں ہوگا،سپورٹس بورڈ پنجاب میزبانی کریگا، ڈی جی سپورٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب رگبی کے انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا، جمعرات کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان رگبی یونین کے تعاون سے ٹرائی نیشن ایشیئن رگبی ڈویژن 2ایونٹ مئی کے آخر میں منعقد ہورہا ہے جس کی میزبانی سپورٹس بورڈ پنجاب کا اعزاز ہے،رگبی ایونٹ پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان، تھائی لینڈ اور تائی پے (چین) کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے،انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں،انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد سے رگبی کے کھیل کو فروغ اورٹرائی نیشن ایشیئن رگبی ڈویژن 2ایونٹ سے پاکستان کادنیا کے سامنے اچھا تاثر پیدا ہوگا۔

وقت اشاعت : 28/04/2022 - 16:50:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :