قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے ستارے گردش میں

منگل 14 اکتوبر 2014 15:13

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے ستارے گردش میں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے ستارے گردش میں کپتانی کے مسئلے کے بعد ایک اور دھچکا، ایف بی آر نے بینک اکاؤنٹس منجمند کردیئے اظہر علی بھی ٹیکس نہ دینے والوں میں شامل اکاؤنٹس منجمند ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )نے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث بینک اکاؤنٹس منجمند کردیئے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی کروڑوں کی انکم ہے اتنی آمدنی پر ان کے ذمہ 45لاکھ کے واجبات بنتے ہیں لہذا ان کے لاہور میں دو بینک اکاؤنٹس منجمند کردیئے ہیں ۔ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد ان کے اکاؤنٹس بحال کردیئے جائینگے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کومصباح الحق کی تنخواہ بھی روکنے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمند کردیئے ہیں ان کے ذمہ 15لاکھ کے واجبات ہیں جو بارہا نوٹس کے باوجود انہوں نے ادا نہیں کئے جس کے باعث یہ بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کی تنخواہ روکنے کیلئے بھی پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے ۔

وقت اشاعت : 14/10/2014 - 15:13:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :