ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کی پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی کو دنیا کی بلند ترین

چوٹی مائونٹ ایوریسٹ اور دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کو چوٹی لوہٹسے سر کرنے پر مبارکباد

پیر 16 مئی 2022 23:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے پاکستانی کوہ پیما عبدالجوشی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایوریسٹ اور دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کو 8516 میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے سر کرنے پر مبارکباددی ہے، پیر کے روز دونوں کوہ پیمائوں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ عبدالجوشی نے 8848.

(جاری ہے)

86 میٹر اونچی دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرکے عظیم کارنامہ سرانجام دیا اور پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، عبدالجوشی نے مائونٹ ایوریسٹ کو سر کرنے والے آٹھویں پاکستانی کا بھی اعزاز حاصل کرلیا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے شہروز کاشف کو بھی 8516میٹر اونچی چوٹی لوہٹسے سرکرنے پر مبارکبادیتے ہوئے کہا ہے کہ شہروز کاشف دنیا کی تین بلند ترین چوٹیاں سر کرچکے ہیں ،انہوں نے نئی کامیابی سے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے، شہروز کاشف سپورٹس بورڈ پنجاب کے یوتھ ایمبیسیڈر بھی ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ شہروز کاشف کی حوصلہ افزائی کی ہے، شہروز کاشف نے لوہٹسے سر کرکے تاریخ رقم کی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مزید کہا ہے کہ نوجوان کوہ پیمائوں نے محنت اور جذبے کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، جس پر پوری قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے کوہ پیما سرباز خان کی کنچن جونگا چوٹی سر کرنے کی مہم کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی سرباز خان کو بھی کامیابی دے۔

وقت اشاعت : 16/05/2022 - 23:44:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :