آئی پی ایل، سن رائزرز حیدر آباد نے ممبئی انڈینز کو سخت مقابلے کے بعد 3رنز سے ہرا دیا

بدھ 18 مئی 2022 12:54

آئی پی ایل، سن رائزرز حیدر آباد نے  ممبئی انڈینز کو سخت مقابلے کے بعد 3رنز سے ہرا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو سخت مقابلے کے بعد 3رنز سے شکست دے دی۔راہول ترپاٹھی نے 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

(جاری ہے)

وانکھیڈے سٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلے گئے لیگ کے 65 ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز می6وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، راہول ترپاٹھی نے 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

پریم گرگ42 اور پوران 38 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ممبئی اندینز کے رمندیپ سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم اس نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے،کپتان روہت شرما نے 48 ،ٹم ڈیوڈ نے 46 اور ایشان کشن نے 43 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے ،حیدر آباد کے عمران ملک نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راہول ترپاٹھی مین آف دی میچ قرار پائے ۔
وقت اشاعت : 18/05/2022 - 12:54:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :