برائسن ڈیشمبو فٹنس مسائل کے باعث پی جی اے گالف چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے

جمعرات 19 مئی 2022 12:32

برائسن ڈیشمبو  فٹنس مسائل کے باعث پی جی اے گالف چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے
کیلیفورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) امریکا کے نامور گالفر برائسن ڈیشمبوفٹنس مسائل کے باعث پی جی اے چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 28 سالہ امریکی گالفر برائسن ڈیشمبونے بائیں کلائی کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ ڈیشمبونے اپنی بائیں کلائی کی ہڈی کی مرمت کے لیے سرجری کرائی تھی اور وہ اب اس سے نجات پانے کے لئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

2020 کے یو ایس اوپن چیمپئن برائسن ڈیشمبوچوٹ کی وجہ سے سال کا زیادہ حصہ ضائع ہونے کے باوجود رواں ہفتے کے ایونٹ میں کھیلنے کے لیے پرامید تھےلیکن گزشتہ روز پریکٹس راؤنڈ میں شرکت کے بعدڈیشمبونے ٹویٹر پر کہا کہ ان کو کلائی کی انجری سے مکمل طور چھٹکارہ پانے کے لئے ابھی مزید وقت درکار ہے جس کی وجہ سے میں پی جی اے گالف چیمپئن میں شرکت نہیں کرپائوں گا۔ عالمی نمبر 22 گالفر نے مزید کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ پی جی اے چیمپئن شپ میں کھیلنا میرے لیے صحیح فیصلہ ہوگا۔ پی جی اے چیمپئن شپ میں ان کی جگہ ساتھی امریکی ڈینی میکارتھی شرکت کریں گے ۔
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 12:32:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :