امریکی سوکر فیڈریشن کا تاریخی معاہدہ ، مرد اور خواتین فٹبالرز کو مساوی تنخواہ ملے گی

جمعرات 19 مئی 2022 14:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) امریکا کی سوکر فیڈریشن نے قومی فٹ بال ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو نئے معاہدوں کے تحت مساوی تنخواہ دینے کا تاریخی اعلان کیا ہے۔امریکن فٹ بال کی صدر سنڈیپارلوکون نے کہا ہے کہ امریکی مردوں اور خواتین کی قومی فٹ بال ٹیموں کو نئے معاہدوں کے تحت مساوی تنخواہ ملے گی جس میں ورلڈ کپ کی انعامی رقم کی غیر معمولی تقسیم بھی شامل ہے۔

سنڈیپار لو کون نے کہاکہ یہ واقعی ایک تاریخی لمحہ ہے اوران معاہدوں نے نہ صرف یہاں امریکا میں کھیل کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے بلکہ یہ پوری دنیا میں کھیل کو بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سنڈیپارلوکون نے مزید کہا کہ مردوں اور خواتین کے مقابلوں کے لیے فیفا کی ادائیگیوں میں بڑے فرق کی وجہ سے ورلڈ کپ کی تنخواہ کو برابر کرنا ایک بڑی رکاوٹ تھی۔

(جاری ہے)

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2018 کے مینز ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم کو 38 ملین ڈالر کا انعام دیا تھا لیکن 2019 کی ویمنز ورلڈ کپ کی فتح امریکی ٹیم کو صرف 4 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی جبکہ اسی دوران امریکی مینز ٹیم نے 2014 میں کھیلے گئے آخری ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ تک رسائی پر 9 ملین ڈالر کی انعامی رقم وصول کی ۔

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال قطر میں شیڈول مینز فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کل انعامی رقم 40کروڑ ڈالر ہوگی جبکہ 2023 میں آسٹریلیا میں ہونے والے خواتین کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے کل انعامی رقم 6کروڑڈالر ہوگی ۔ یو ایس فارورڈ مڈج پرس نے کہاہے کہ نئے معاہدوں کے تحت اس تضاد کو حل کرنے میں یو ایس سوکر اپنی "ایک قوم، ایک ٹیم" کی ٹیگ لائن پر قائم ہے، جو خواتین کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کی اہم کمیٹی کی رکن تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہم نے افرادی قوت میں خواتین کے لیے قدر کا ایک نیا معیار قائم کیا ہےپرس نے کہا کہ علاقائی گورننگ باڈی CONCACAF کے زیر اہتمام، امریکی مرد اور خواتین ٹیموں کے کھلاڑی ایک ہی مقابلے میں شرکت کرنے پر ادا کی جانے والی کل انعامی رقم کی مساوی رقم حاصل کریں گے۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو یو ایس سوکر کے زیر اہتمام بین الاقوامی میچوں کامیابی پر 18,000 ڈالر تک برابر تنخواہ بھی ملے گی۔\932
وقت اشاعت : 19/05/2022 - 14:00:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :