پاکستانی انعام احمد انڈی پرو باربر موٹر سپورٹ پارک میں چیمپئین شپ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے

ہفتہ 21 مئی 2022 20:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) پاکستان کے انعام احمد انڈی پرو 2000 سیریز کے راؤنڈ 3 میں ایک اور کامیابی حاصل کرکے باربر موٹر سپورٹ پارک میں چیمپئین شپ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔امریکی ریاست الاباما کے برمنگھم میں ہونے والی انتہائی مسابقتی چمپئن شپ میں امریکی، یورپی، برازیلین اور انڈین نڑاد ڈرائیورز بھی حصہ لے رہے ہیں اس حوالے سے انعام احمد نے بتایا کہ اس ٹیکنیکل ٹریک کو عبور کرنا آسان نہیں، میں کولن کے ساتھ پہلے ہی کونے میں گھس گیا لیکن میں نے سینٹ پیٹرزبرگ ریس سے سیکھا، چیمپئین شپ جیتنے کے لیے پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے۔

انعام احمد نے کہا کہ ایک بار میں تیسرے نمبر پر بہت خوش تھا، خاص طور پر اس طرح کے تیز ٹریک پر اور یہ سب سے زیادہ جسمانی ریس ٹریک میں سے ایک ہے جس پر ہم دوڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کی ریس 2 کے دوسرے کوالیفائنگ سیشن میں، انعام نے پہلے دو سیکٹرز میں تیز ترین وقت یرکارڈ قائم کیا تاہم تیسرے اور آخری سیکٹر میں ایک چھوٹی سی غلطی نے انہیں سیزن کی پہلی پوزیشن سے محروم کردیا۔

انعام کی اسمارٹ اور کلین دوڑ نے اٴْنہیں دوسری ریس میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں مدد کی۔ حیران کن کارکردگی کے ساتھ یہ چار شروع سے سیزن میں ان کا تیسرا ٹاپ فور اختتام تھا۔ اب وہ چیمپیئن شپ میں تیسرے نمبر پر رہنے سے صرف نو پوئنٹس کی دوری پر ہیں۔انعام نے اپنے ارادے اور دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اگلی ریس ریسنگ کیپیٹل آف دی ورلڈ میں ہے، میں اپنا قومی ترانہ سننے اور پاکستانی پرچم کی سربلندی کی پوری کوشش کروں گا۔ اگلا ایونٹ 13 مئی کو اندیانا پولس موٹراسپیڈ وے پر ہے، انعام کی ریسیں IndyPro2000 سیریز کے یوٹیوب چینل پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ ان کے پچھلے ریسنگ کارناموں میں ورلڈ کارٹنگ اور پرٹش فارمو 3 چیمپیئن شپ جیتنا شامل ہے۔
وقت اشاعت : 21/05/2022 - 20:15:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :